گلو بٹ 29ماہ قید کاٹنے کے بعد عدالتی احکامات پر رہا

epaper

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹاون میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں قید گلو بٹ کو عدالتی احکامات کے بعد رہا کر دیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث ہونے ،کار سرکار میں مداخلت اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں عدالت نے 11سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزا?ں میں کمی اور معافی کے بعد 29ماہ کی قید کاٹنے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیاہے۔