لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے صفائی چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز سینٹری ورکرز جھاڑو کش اورسویپرز یونین کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے ۔
یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موبائیل فون پر حاضری اور طبی سہولیات نہ ملنے کی بنا پرہڑتال کا اعلان کیا گیاہے جس میں سات مارچ سے کام بند کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اس حوالے سے سینٹری ورکرز جھاڑوکش اور سویپرز کی سی بی اے یونین کے رہنماؤں کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ سڑکوں پر ہڑتال کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔