فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، اریبہ فوڈز سمیت درجنوں دکانوں کو جرمانے


لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوٹ لکھپت میں اریبہ فوڈز(نمکو پروڈکشن یونٹ)کو اشیاء خوردونوش کی سٹوریج کیلئے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کھلی گندی نالیوں اور پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی پر10 ہزار، شام نگر میں حافظ شہباز کھوئے والے چنے ریسٹورنٹ کو 5ہزار ، گرین ٹاؤن میں آسیہ اورخالد بیکریوں کو بیکری آئٹمز کی تیاری کیلئے غیر معیاری خام مال استعمال کرنے،فرش پر چکناہٹ اور انسداد حشرات کے نامناسب انتظامات کی بنا پربالترتیب 10اور 15ہزار ،چونگی امر سدھو میں اشرف بیکری کو اشیاء خوردونوش پر مکھیوں کی بھرمار ، پاؤں کی سطح پر رکھنے اور ڈھانپنے کیلئے گندے کپڑو ں کا استعمال کرنے پر 3ہزار۔ ایبٹ روڈ پر لاہور بروسٹ کو ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، اشیاء خوردونوش کو گندے کپڑو ں سے ڈھانپنے اور صفائی کے ناقص حالات پر 4ہزار ،رفیق سویٹس ہاؤس کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، میٹھائی پر تاریخ اجراء و تنسیخ کا لیبل موجود نہ ہونے پر 4ہزار،گھوڑے شاہ روڈ پرازی پان شاپ کو ایکسپائرڈ ڈرنکس و اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر1500روپے جرمانہ کرنے سمیت ایکسپائرڈ ڈرنکس موقع پر ضائع کر دیں۔ ارشد، احسان اور بٹ کریانہ سٹورز ،فیصل پان شاپ ، خرم انصاری نان شاپ،آصف ٹی سٹال،وسیم دہی بھلے، صفدراور ارشد ہوٹلوں، جھولے لعل ملک شاپ اور لیاقت جنرل سٹور منہالہ روڈ پر انڈوں والی گاڑی میں موجود ٹوٹے ہوئے انڈے موقع ضائع کر دیئے اور فریش انڈوں کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اسی طرح نتھو کی ویلیج میں عبدالرزاق کولڈ کارنر ، ملک یونس ، داتا ،شیرازی اور اللہ ہو جنرل سٹورز، ملک کریانہ سٹور،نفیس اور مدینہ قادری سویٹس،ولید بادامی اورامتیازی برفی شاپس ،طیب برفی ہاؤس،واہ واہ جی ہوٹل اورایوان چوک میں احسن کیٹرنگ اینڈ ٹینٹ سروس کوبہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ۔