لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شینلاروت نے کہا ہے کہ آج چےئرمین عمران خا ن کی کا ل پر صوبے بھر سے پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے قافلے بڑی تعداد میں اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پورا ملک زبوں حالی کا شکار ہے ، کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ، کرپٹ نظام اور کرپٹ عنا صر کے خلاف عمران خان نے انتھک محنت کی ہے ۔ان کی جدوجہد کو ملکی تاریخ میں یا د رکھا جائے گا ۔وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے صوبے بھر سے آئے ہوئے مینارٹی ونگ کے رہنما و ں سے خطاب کر رہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ظالم حکمرانوں کی لوٹ مار نے پاکستان کی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے ۔