پنجاب کمیشن برائے حقو ق خواتین کا ایجوکیشن یونیورسٹی میں سیمینار

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کمیشن برائے حقو ق خواتین لاہور کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں سیمینار بعنوان خواتین کے لیے قوانین اور حقوق منعقد ہوا جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں خواتین سے متعلق قوانین، انکے اغراض و مقاصد، اطلاق اور حقوق کے بارے شعورو آگہی مہیا کرنا تھا۔اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر مہرین صدیقی نے ادارے کا مکمل تعارف،اس کے ذمہ داری و امور ، دائرہ کاراور زیرانتظام مختلف منصوبوں اور انکی افادیت سے تفصیلا آگا ہ کیاگیا۔انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے اور انکے حقوق دلوانے کے قوانین جو نکاح،وراثت میں حصہ،ہراساں، طلاق او ر گھریلو تشدد کے حوالے سے بنائے گئے، انکی بھرپورانداز میں واقفیت بھی کروائی۔

علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی شکایت سے متعلق کمیشن کی 24 گھنٹے کی سروس والی ہیلپ لائن1043پر رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ بروقت کال ملا کر اپنا مسئلہ بیان کر کے قانونی معلومات حاصل کر سکیں جس پر فوری کاروائی کا آغازکر دیا جاتا ہے۔سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کی مفصل نشست بھی منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی مکمل تسلی کی گئی۔اس موقع پر پنجاب کمیشن برائے حقو ق خواتین لاہورکے سٹاف،جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔#