صوبائی حکومت کی پالیسیاں عوام کیلئے وبال جان ہیں،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسیاں پنجاب کی عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہیں دو ارب کی آبادی والے شہر لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ ختم کر کے شروع کی گئی سپیڈو بسیں عوام کی پہنچ دور ہیں اُس پر سفر کرنے کے لئے شرائط نے عوام کو خوار کر دیا ہے لوگ مہنگے داموں رکشوں اور ٹیکسیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سپیڈو بسیں خالی ہی شہر میں گھومتی نظر آ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں حلقہ کے لوگوں کی شکایات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا