لاہور( پ ر ) لاہورکے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں پرائیویٹ سکولوں کیلئے پلے گراونڈکی شرط عائدکرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ادیب جاودانی نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے بہت کام کررہے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے کبھی بھی ان اداروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ حکومت نے پرائیویٹ سکولوں پر 23 قسم کے ٹیکسزعائدکررکھے ہیں ان ٹیکسوں کی وجہ سے عرصہ چارسال کے دوران 50 ہزار سکول بندہوگئے ہیں ۔پنجاب حکومت نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے پرائیویٹ سکولوں کیلئے پلے گراونڈقائم کرنے کیلئے ایک بل پاس کروایاہے ۔گراونڈکی شرط عائدکرنے سے 95 فیصدسکولزبندہوجائیں گے۔ اگرحکومت نے پرائیویٹ سکولوں پرعائدپلے گروانڈ شرط ختم نہ کی توپھرپنجاب بھرمیں احتجاج کریں گے