پشاور، راولپنڈی(اے این این) پاکستان اورافغانستان نے دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھنے پر اتفاق کیاہے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق افغان فوج کے اعلیٰ سطحی 7رکنی وفد نے کور ہیڈ کوارٹر زپشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی۔ افغان وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد زمان وزیری کر رہے تھے ۔پشاور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز شامل تھے ،اس کے علاوہ خیبر پختون خواہ کے آئی جی فرنٹئیر کور بھی اس میٹنگ میں شامل تھے ۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھنے پر اتفاق، بارڈر مینجمنٹ سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔اس بات کابھی اعادہ کیا گیا ہے کہ امن اور استحکام کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔
پاک افغان