شہبازشریف کی نئی وفاقی کابینہ کو مبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حلف اٹھانے والے وفاقی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نئے وزراء ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق ملک کو خوشحال، مستحکم اور پرامن بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔
شہبازشریف/مبارکباد