سکیل 14 اور 16 کے ایجوکیٹرز کی بھرتی فائنل کرلی گئی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) بے ضابطگیوں کے باعث ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل کئی ماہ تک التوا میں رہنے کے بعد سکیل 14اور سکیل 16کے ایجوکیٹرز کی بھرتی فائنل کرلی گئی ۔ سکیل 9کے ایجوکیٹرز کی بھرتی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بھر میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سلسلے میں درخواستیں طلب کیں ۔ ایم اے ‘ ایم ایس سی ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی قابلیت کے حامل افراد مردو خواتین نے درخواستیں دیں ۔ این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے مگر اس کے بعد معاملہ التوا کا شکار ہو گیا اور فائنل میرٹ لسٹیں نہ لگ سکیں جس پر ایجوکیٹرز کے امیدوارپریشان ہو گئے ۔حکام آگے سے آگے تاریخ دینے لگے ۔ بعد میں ایجوکیٹرز کی بھرتی میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ یونین کونسلوں کے دئیے گئے نمبروں میں گڑ بڑ ہوئی ہے ۔ امیدواروں کی رہائشی یونین کونسلیں کہیں اور تھیں اور سکول دوسری یونین کونسلوں میں تھے ۔ اس پر امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف اعتراضات دائر کئے ۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے معاملات ٹھیک کرنے کا حکم دیا جس پر یونین کونسلوں کے ریکارڈکے مطابق امیدواروں کو نمبر دئیے گئے اورریکارڈ درست کیا گیااور تھر ڈ پارٹی ویلیڈیشن شروع کیا گیا جس کے بعد ایس ای ایس ای اور ایس ایس ای ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سلسلے میں ترمیم کے بعد لسٹیں فائنل کر لی گئی ہیں جبکہ سکیل 14میں پی ایس ٹی ایجوکیٹرز کی لسٹیں بھی چند روز میں فائنل کرلی جائیں گی واضح رہے کہ ملتان میں1850 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسروایجوکیٹرزبھرتی کئے گئے ہیں ۔