شیر گڑھ ،گورنمنٹ ہائی سکول جلالہ میں سٹاف کی کمی ،طالبات کا مستقبل تاریک


شیرگڑھ(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول جلالہ میں سٹاف کی شدید کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ982طالبات کے لئے صرف14ٹیچرز ہیں جسمیں دو ٹیچرز طویل رخصت پر چلے گئے سائنس ٹیچر کی طویل چھٹی پر جانے سے سائنس کی 218 طالبات کو پڑھائی میں شدید مشکلات کا سامنا پرنسپل کا سائنس طالبات کو دوسرے سکولوں میں داخلہ لینے کی ہدایت والدین میں شدید تشویش صوبائی وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ جلالہ کی خاتون ویلج کونسلر کشمیرہ بی بی نے فوری طور پر ٹیچرز تعینات نہ کرنے کی صورت میں والدین ،طالبات اور بلدیاتی نمائندوں سمیت سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی انہوں صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک۔صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سٹاف کی کمی اور خاص کر سائنس ٹیچر کی طویل رخصت پر جانے سے طالبات کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے لہذا صوبائی حکومت حالات کی نزاکت کا احساس کرکے فوری طور پر سٹاف تعینات کی جائے ورنہ والدین،طالبات اور بلدیاتی نمائندے مل کر سخت احتجاج کریں گے اور احتجاجی طور پر شاہراہ مالاکنڈ بند کریں گے