آئی ایچ آئی جی کے پورٹ فولیو میں شاپنگ مالز کا اضافہ


کراچی (پ ر) انٹرنیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ (آئی ایچ آئی جی) پاکستان، برطانوی آئی ایچ آئی جی کا ذیلی ادارہ ہے،نے پاکستان میں اپنے بزنس پورٹ فولیو میں شاپنگ مالز کے اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروجیکٹ کراچی کے عین وسط میں واقع ہے، جو آئی ایچ آئی جی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبہ کا حصہ ہے۔اس موقع پر چیئرمین ائی ایچ آئی جی پاکستان ایلن رچرڈز(Alun Richards) نے منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جزوی ملکیت کا نظام، اگرچہ پاکستان میں نیا ہے تاہم کامیابی کے ساتھ دنیا بھر میں کام کر رہا ہے، خاص طور پر ڈیسٹینیشن ممالک میں۔ یہ باہمی تعاون سے متعلق کھپت کی ایک قسم ہے جس میں جائیداد کی مجموعی قیمت مالکان یا صارفین کے گروپ میں تقسیم ہوتی ہے۔ پاکستان میں 118ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کے ایک حصہ کے طور پر آئی ایچ آئی جی پاکستان نے ملک بھر میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے اور کاروباری ضلع، شاپنگ مالز، ریئل اسٹیٹ، ڈیسٹینیشن ہوٹلز، ریسورٹ ایکسچینج پروگرام اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم نئے اعلان کے مطابق آئی ایچ آئی جی کی پاکستان میں سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر تک جا سکتی ہے۔