ٹنڈو محمد خان (نامہ نگار)گاؤں حاجی بچو کے رہائشی درجنوں افراد کا بااثر زمیندار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.دھرنا. پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے پرویز پٹھان کے ظلم کا نوٹس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاں حاجی بچو کے درجنوں مرد. خواتین اور بچوں نے پیپلز پارٹی کے بااثر زمیندار پرویز پٹھان. اور اس کے بھائی فراز پٹھان کے خلاف سجاول روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی. اس موقع پر مظاہرین کے احتجاج میں جئے سندھ محاذ کے صدر زاہد جسکانی و دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا گاں سو سال پرانا ہے اور ہمارے اباواجداد بھی یہی پر آباد تھے پرویز پٹھان نے کچھ عرصہ قبل ہی زمینیں لی ہیں. کچھ عرصہ قبل پرویز پٹھان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب پر ظلم کررہا ہے. ہمارے گاں پر روزانہ رات کو فائرنگ کرتا ہے اور ہمیں گاں چھوڑ جانے کی دھمکیاں دیتا ہے. مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر زمیندار کے خلاف کارروائی کی جائے