حلقہ 120کے عوام کو نواز شریف نے سخت مایوس کیا، مسائل ہم حل کرینگے : یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپو رٹر) پاکستان تحریک انصا ف حلقہ این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 56میاں منشی پارک اور سنت نگر میں ڈور ٹو ڈور کمیپین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے نواز شریف سے عوام تنگ آ چکے ہے ، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ڈھٹائی کی ساتھ جھوٹ بولتے رہے قوم کو گمراہ کرنے کے لئے اب بھی جھوٹ بولنے سے نواز شریف باز نہیں آ رہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو بھی نواز شریف نے سخت مایوس کیا اور دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا حلقہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ چوروں کا ٹولہ عوام کا خون چوس رہا ہے ،مہنگائی، کرپشن، لوٹ مار ، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل قوم کا مقدر بن گئے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف نے صرف اقتدار کے مزے لوٹیں ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کا وعدہ ہے عوام کو چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے اس موقع پر زبیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے لوٹ مار مچا رکھی ہے عوام کی ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔ اس موقع پر میاں ماجد حسین، ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، میاں حامد معراج ، مہر ندیم ، توفیق احمد لودھی ، محمد علیم ، شاہد اعوان، رانا اخترحسین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔