شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور منصوبوں کو انتہائی تیزی سے مکمل کر کے شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے او رپنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر ہر جگہ ہو رہا ہے۔ شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت سے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے سی پیک کے منصوبوں کے ساتھ دیگر منصوبوں کو بھی انتہائی تیزی کیساتھ آگے بڑھایا ہے اور وہ پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں جنہوں نے عملی طو رپر کام کر کے دکھایا ہے اور حقیقی معنوں میں ترقی کے مینار قائم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاک چین تعلقات بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ شہبازشریف پاکستان خصوصاً پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں اور انہوں نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی طو رپر کام کرکے دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے منصوبوں میں معیار اور رفتار کے نئے ٹرینڈ سیٹ کئے ہیں۔