انعامی تقریری مقابلہ

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری 71ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سکولوں کے طلباوطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’میں ہوں پاکستان‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیس رضوان الحق اور پروفیسر عشرت بانو نے انجام دیے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق جوہر ایجوکیشن سسٹم ،لاہور کی طالبہ الوینہ علی خان نے اول، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکول ، صفانوالہ چوک لاہور کے حسن مراد نے دوئم ، سٹار سکول سسٹم ، صدر لاہور کے کاشف موسیٰ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی پی ایس گرلز جونیئر ونگ ، ماڈل ٹاؤن لاہور کی اروبا ارشد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔