یو ای ٹی اور چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آبادکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت انجنیئرنگ یونیورسٹی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس مختلف صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ دو طرفہ تعاون میں ٹیکسٹائیل انجنیئرنگ ، برقی آلات، بھاری مشینری اور مختلف صنعتی آلات کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلریو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کا کہنا تھاکہ انجنیئرنگ یو نیورسٹی ملکی و عالمی سطح پر صنعتی شعبوں کی ضروریات کے پیش نظر مہارت یافتہ گریجوایٹس پیدا کر رہی ہے۔ ٹیکسٹائیل انجنیئرنگ میں بی ایس انجنیئرنگ ڈگری کا اجرا بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات صنعتی ضروریات کے مطابق تحقیق میں مصروف عمل ہیں اور آئندہ چند سالوں میں انڈسٹری شعبہ جات اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر انجنیء محمد سعید شیخ کا کہنا تھا کہ مہارت یافتہ انجنیئرز ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب میں نا ئب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس انجنیئر احمد حسن ،پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، رجسٹرار محمد آصف نے بھی خصوصی شرکت کی