تر کی کے بڑے صنعتی گروپ حیات کمیا کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کا دورہ کرنے وا لے تر کی کے ایک بڑے صنعتی گروپ حیات کمیا نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جن صنعتی شعبوں کا جائزہ لیا ان میں ہوٹل ،ہاسپٹلز، پرائیویٹ سکولز ، ٹیکنیکل سکولز ، یونیورسٹیز ، رہائشی علاقے اور صنعتی یونٹس شامل ہیں ۔ترکی وفد کے گروپ لیڈر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری محفوط اور صنعتکاری کے وسیع امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سالوں کے دوران ترکی کی حکومت نے ٹرانسپورٹ، انرجی اور دیگر شعبوں میں صوبہ پنجاب میں جو سرمایہ کاری کی ہے۔ وفدنے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاوہ نون شوگر ملز اور فوجی فوڈ کے یونٹوں کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہا ہے ۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے جنرل مینیجرمارکیٹنگ نے وفد کو بریفنگ دی۔

ترکی وفد کے ارکان کو بھلوال اور صوبہ پنجاب میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ترکی وفد کے ارکان ان سہولتوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مساوی قراردیا۔