شوکت خانم ہسپتال میں انسدادِ تمباکو نوشی کے دن کی مناسبت سے پوسٹر مقابلہ


لاہور(پ ر)دنیا بھر میں 31 مئی کو انسدادِ تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔ رواں برس انسدادِ تمباکو نوشی کا عالمی دن "تمباکو نوشی دلوں کو توڑ دیتی ہے " کے تھیم کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرمیں اس موقع پر تمباکو نوشی اور اس کے مضر اثرات سے آگاہی کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہسپتال نے اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں "نوٹوبیکو"کے زیرِعنوان پوسٹرز بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء طالبات کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی مہمانِ خصوصی پر کنسلٹنٹ اونکولوجسٹ ڈاکٹر نیلم صدیقی تھیں ۔ تقریب کے اختتام پرمختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں گئیں۔