ایل ڈی اے اور انفارمیشن بورڈ کے مابین نقشوں کے آن لائن نظام کامعاہدہ

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان گزشتہ روز ارفع ٹیکنالوجی پارک میں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت پی آئی ٹی بی ایل ڈی اے کیلئے ای پرمٹ نظام وضع کریگا جس کے تحت صارفین رہائشی‘ کمرشل اور ویئرہاﺅسز نقشوں کی منظوری کی درخواستیں ایل ڈی اے کے ون ونڈو سنٹر کے علاوہ پی آئی ٹی بی کے تحت قائم لاہور کے ای خدمت مراکز اور ویب سائٹس پر بھی جمع کرا سکیں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے ایم او یو پر دستخط کئے۔یہ معاہدہ کاروبارمیں آسانیاں لانے کے ریفارمز ایجنڈا کے تحت کیا گیا ہے۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرطے پائی۔ایم او یو ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کی توثیق کے بعد نافذالعمل ہو گا۔اس موقع پر آمنہ عمران نے کہا کہ ای پرمٹ نظام سے صارفین کو نقشہ جات کی منظوری میں بہت سہولت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے ارفع ٹیکنالوجی پارک میں ای خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا۔ تقریب میں ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ وائس چیئرمین واسا اور ڈیجیٹیلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ امتیاز‘ گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی اور چیف ٹاﺅن پلانر سید ندیم اختر زیدی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔