سماہنی (آئی این پی) بھارتی فوج کی نالی پتنی پر گولہ باری ایک شخص شہید جبکہ دو زخمی، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے نالی پتنی کہاولیاں بنڈالہ پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کی زد میں آ کر پچاس سالہ شخص ریاض ولد نیک عالم شہید ہوگیا جبکہ اس کا سولہ سالہ بیٹا ذبیح اللہ زخمی ہو گیا ادھر قریبی علاقہ میں ظہیر احمد ولد الف دین بھی زخمی ہو گیا، بھارتی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ