دنیا بھر میں 1;46;25ارب افراد کو پانی ،خوراک اور افلاس کا خطرہ ،اقوام متحدہ

اسلام ;200;باد(آئی این پی ) دنیا بھر میں 1;46;25 ارب افراد کو خوراک، پانی کی کمی اور افلاس کا خطرہ ہے، زمین کی زرخیزی ختم ہونے سے ریگستانوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی برادری کو اس حوالے سے جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1;46;25 ارب سے زیادہ افراد کو زمین کی کم ہوتی ہوئی زرخیزی کے سبب خوراک، پانی کی کمی اور افلاس کا خطرہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے کنوینشن(یو این سی سی ڈی)نے کہا ہے کہ گذشتہ 30 سالوں کے دوران زمین کے قدرتی ذخائر کے استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جس سے کرہ ارض کی ایک تہائی زمین کی زرخیزی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہر دنیا بھر میں ہر سال 15 ارب درخت کاٹے جا تے ہیں اور زرخیز زمین متاثر ہو رہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے غربت و افلاس میں اضافہ ہو گا ۔ یو این سی سی ڈی کے نائب ایگزیکٹو سیکرٹری پردیپ مونگا نے کہا ہے کہ جنگل کاٹنے، حد سے زیادہ چرا گاہوں کا استعمال، سیلاب کے بار بار ;200;نے اور خشک سالی کے سبب جب زمین کم زرخیز ہو جاتی ہے تو لوگ شہروں اور دوسرے ممالک کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو جاتے ہیں اور وسائل کی کمی کے سبب تصادم کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ ان سب سے معیشت متاثر ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ;200;پ زمین کی کم ہوتی ہوئی زرخیزی کو نہیں روکیں گے تو ہم ایک ایسے مسئلے سے دو چار ہونگے جہاں لوگوں کو اپنے روزگار، گھربار اور کھیت کھلیان کی قربانی دینی پڑ سکتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر زمین کی زرخیزی ہوتی ہے تو دنیا بھر میں لوگوں کے کھانے کے لئے کم خوراک دستیاب ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں کھانے کے ضیاع پر قابو پانے، زمین کی مینجمنٹ میں بہتری، کاشتکاری کے جدید طریقے اپنانے اور زمین کی کم ہوتی ہوئی زرخیزی کو روکنے کے لئے جامع پالیسی کے تحت عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

اقوام متحدہ;241; رپورٹ