جاز نے ”ورک فرام ہوم“پالیسی کو لا گو کر دیا


اسلام آباد(پ رکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، جاز (Jazz)نے اپنے 3000 سے زائدملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ جو ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کی حفاظت کے لئے ایک جامع عمل ہے۔ یہ احکامات 17 مارچ، 2020 سے 31 مارچ، 2020 تک لاگو ہو ں گے۔پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمپنی ہونے کے ناطے، جاز(Jazz) نے ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بات چیت کے لئے موجودہ ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لائیں، جبکہ کاروباری تسلسل کے لئے اہم عملہ دفتر سے کام جاری رکھے گا۔مجموعی طور پر 20 کے قریب جاز (Jazz)کے مراکز بھی بند ہوں گے، لیکن صارفین متبادل تکنیکی معاونت کے وسائل پر بھروسہ کرسکتے ہیں، جیسے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن 0300-3008000 پرجاز ورلڈ کسٹمر کئیر؛ کال سنٹرز؛ آن لائن اور سوشل میڈیا چینلز اس وقت کے دوران معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ”اس مشکل وقت میں ہم، ملازمین، کاروباری شراکت داروں اور صارفین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہم نہایت فکرمندہیں۔
ہمارے اس قدام کا مقصد سماجی دوری کی طرف اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں“۔
'' انہوں نے مزید کہا کہ ”لاکھوں پاکستانیوں کے لئے ہماری خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں جو روز مرہ کی ضروریات کے لئے ہم پر انحصار کرتے ہیں“۔