کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے شوہر بھی انتقال کر گیا۔مقامی میڈیا کے درہ آدم خیل کے گاؤں رحیم کلی زرغن خیل میں حاجی نورمست کی اہلیہ مبینہ طورپر گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوجانے کی وجہ سے اتوار کی صبح انتقال کرگئی جس کی موت کی خبر سن کرمرحومہ کے خاوند حاجی نورمست یہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے وہ بھی چل بسا۔دونوں کے جنازے ایک ساتھ گھر سے اْٹھ گئے تو عزیز اقارب اس صدمہ پر نہایت رنج زدہ دکھائی دے رہے تھے اور ہر آنکھ پرنم اور فضا سوگوار تھی۔بعدازان دونوں کی نمازہ جنازہ ایک ساتھ پڑھائی گئی جس کے بعددونوں میاں بیوی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
میاں بیوی جاں بحق