ایک سال میں آٹے کا 20کلو تھیلا 204، چینی 8.79روپے فی کلو مہنگی، ادارہ شماریات


لاہور(این این آئی)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20کلو تھیلا 204روپے مہنگا ہوا جس سے قیمت 844 سے بڑھ کر 1048روپے ہو گئی۔سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران چینی 8روپے 79پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس سے اس کی قیمت 72.03روپے سے بڑھ کر 80.82روپے فی کلو ہو گئی۔جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں ٹماٹر 27روپے کلو مہنگے ہوے۔ اسی عرصے میں سرخ مرچ 109روپے، مرغی 39روپے کلو مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے 33روپے درجن، گڑ 20روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ دال مونگ 92، دال ماش 68، دال مسور 34، دال چنا 10روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں چاول 6روپے فی کلو مہنگا ہوا۔چھوٹا گوشت 80روپے اور بڑے گوشت کی قیمت میں 41روپے اضافہ ہوا۔ ایک سال میں آلو 26 روپے، لہسن 3روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ دودھ 7روپے لیٹر، خشک دودھ 390گرام 46روپے مہنگا ہوا۔گھی 50روپے فی کلو، چائے 190 گرام 19روپے، دہی 5روپے اور کیلے کی قیمت میں فی درجن 3روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات