”مسٹر“کہنے پر مولانا جلال الدین کھڑے ہو گئے، مولانا ہوں مسٹر نہیں، قومی اسمبلی میں قہقہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی اجلاس میں ”مسٹر“ کہنے پر مولانا جلال الدین نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں مولانا ہوں مسٹر نہیں،اس موقع پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔گزشتہ رو زپینل آف چیئر نے جنوبی وزیرستان میں بجلی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کے لئے مسٹر جمال الدین کہہ کر پکاراتو مولانا جمال الدین نے کھڑے ہو کر کہا جناب مولانا ہوں مسٹر نہیں،مولانا جمال الدین کے جواب پر ایوان میں موجود اراکین نے قہقہے لگا دئے گئے۔

قومی اسمبلی