نیلسن منڈیلا کی بیٹی زندزی 59سال کی عمر میں انتقال کرگئیں


جوہانسبرگ (شِنہوا) نیلسن منڈیلا اور ونی مادیکیزیلا منڈیلا کی بیٹی زندزی منڈیلا-ہولونگ وین 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،اس بات کی اطلاع مقامی میڈیا نے پیر کو دی۔زندزی منڈیلا 2015 سے ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر تھیں۔جنوبی افریقہ کی نشریاتی کارپوریشن کی رپوٹ کے مطابق زندزی کو اتوار کی رات جوہانسبرگ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پیر کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔جنوبی افریقہ کے ہزاروں شہریوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عیقدت پیش کیا ہے۔ انہیں عدم مساوات کے خلاف جنگ میں ان کے غیر متزلزل حوصلے پر سراہا گیا۔زندزی کو1985 میں اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی جب سفید فام اقلیتی حکومت نے رنگبھید کے خلاف افریقی نیشنل کانگریس کی جدوجہد میں تشدد کی مذمت کرنے کی شرط پر ان کے والد نیلسن منڈیلا کو جیل سے رہائی کی پیش کش کی تھی۔زندزی نے اپنے والد کا خط سوویٹو شہر میں ہزراوں کے جمع کے سامنے پڑھ کر سنایا جس میں نیلسن منڈیلا نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا،اس اجتماع کو دنیا بھر میں نشر کیا گیا تھا۔
نیلسن منڈیلا