پنجاب حکومت آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل مل لگا ئے گئی


لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل مل لگانے کا منصوبہ بنا لیا۔سٹیل مل لگانے کامنصوبہ چنیوٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بنایا گیا ہے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے کہا ہے کہ چنیوٹ میں 250ملین ٹن لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،محکمہ معدنیات نے وفاقی حکومت کو معاہدہ کرنے کیلئے کیس بھجوادیاہے۔ سیکرٹری معدنیات کے مطابق سٹیل ملز لگانیکامعاہدہ جوائنٹ ونچر کے طور پر کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر1.25ارب ڈالرلاگت آئیگی۔آسٹریلین کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹیل ملز لگائے گی۔
سٹیل مل