کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا۔
عثمان ڈار