لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کی تقریبات کے موقع پر 31 اگست کوپاکپتن کی مقامی عدالتوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر 31اگست کو پاکپتن کی مقامی عدالتیں بند رہیں گی۔
چھٹی کا نوٹیفکیشن