جامع اصلاحات کے بغیر اقوام متحدہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا: بھارت 

 نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقو ام متحدہ کو عصر حاضر کے حقائق کا عکاس بننے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر عالمی ادارے میں جامع اصلاحات نہ ہوئیں تو لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی گزشتہ 75برس کے اقدامات اور پہل کی تعریف کی تاہم کہا کہ اس عالمی ادارے میں ہمہ جہت اصلاحات کی ضرورت ہے جو عصر حاضر کے حقائق کی عکاسی کرتی ہوں جہاں تمام فریقوں کی آواز سنی جائے عصری چیلنجز کو حل کیا جائے اور انسانی بہبود کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے وزیر اعظم مودی کا کہنا تھاہم ایک فرسودہ ڈھانچے کی مدد سے آج کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے جامع اصلاحات کے بغیر اقوام متحدہ اعتماد کے بحران سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اس حوالے سے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے اقوام متحدہ کے تعاون میں بھارت کے رول کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے پچھلے چھ عشروں کے دوران اقوام متحدہ کے 71 قیام امن مشن میں سے تقریبا 50 مشن میں اپنے دو لاکھ سے زائد فوجی فراہم کیے کسی دیگر رکن ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بھارتی شہریوں نے قیام امن کی کوششوں کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

مودی بیان