مانگامنڈی،پولیس کے رویے سے تنگ خاتون کی خودکشی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مانگامنڈی تالاب سرائے میں پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ورثا کے مطابق زرینہ بی بی کا دس سالہ بچہ لاہور میں نعمان نامی شخص کے گھر ملازم تھا۔جس کا گھر سے زیور چوری ہوا۔گوالمنڈی پولیس نے چوری کے الزام میں دس سالہ بچے علی محمد اس کے بھائی اللہ دتہ بہن عذرا بی بی اور بہنوئی مصطفی کو حراست میں لے رکھا ہے۔ زرینہ بی بی نے انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں اسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کی ہے۔