خاتون کے قتل کامعمہ حل

لاہور(کرائم  رپورٹر) ڈیفنس بی پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 70سالہ خاتون شاہدہ سلہری کے قتل کا معمہ حل۔2روز قبل گھریلو ملازم ملزم حسن علی نے بیوی اقراء اور رشتہ دار عاشق کے ساتھ مل کر اپنی مالکہ کو قتل کیا۔ ملزمان میاں بیوی نے 12 روز قبل ہی مقتولہ شاہدہ سلہری کے گھر میں ملازمت اختیار کی تھی۔ گھر میں اکیلی بزرگ خاتون کی موجودگی کے پیش نظر گھریلو ملازم میاں بیوی نے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور منصوبے میں اپنے قریبی رشتہ دار عاشق کو بھی ساتھ ملا لیا ملزمان نے گھر کی مالکہ کے سرپر ڈنڈے اور گلے میں پھنداڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹس اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،اے ایس پی ڈیفنس سرکل آصف بہادر اورانچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس بی محمد قاسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے ملزمان سے لوٹے گئے سیونگ سرٹیفکیٹس اور طلائی زیورات برآمد کروانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔