خاتون کی بوری بند نعش کا معمہ حل، قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار 

لا ہو ر(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے بوری بند خاتون کی نعش کا معمہ حل کر لیا، 27سالہ خاتون روبینہ ناز کے اندھے قتل  کی واردات میں سگابہنوئی ہی قاتل نکلا تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل قتل ہونے والی روبینہ ناز کے قتل کے مرکزی ملزم سرفراز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم سرفراز احمد کے اپنی سالی روبینہ ناز کے ساتھ گزشتہ 15سال سے ناجائز مراسم تھے ملزم سرفراز نے اپنی سالی کو عرصہ11ماہ سے کوٹ لکھپت کے علاقے میں کوارٹر لے کر دیا ہوا تھا مقتولہ روبینہ نازاپنے بہنوئی سرفرازکے ساتھ نکاح کرنا چاہتی تھی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پرملزم سرفراز احمد نے چند روز قبل اپنے ساتھی جاوید مسیح کے ساتھ مل کر روبینہ نازکو قتل کر دیا اور نعش کو بیڈشیٹ میں لپیٹ کرکر ظفر علی گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔