لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے فیز 6 میں NZمارکیٹنگ کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح ہو گیا،ڈی ایچ اے لاہور مین بلیوارڈ فیز 6 میں واقع ڈی ایچ اے ملتان کے دفتر کے اوپر فلور پر بننے والے NZمارکیٹنگ کے آفس کی اوپننگ کی تقریب میں ڈی ایچ اے لاہور کے تمام گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی،NZمارکیٹنگ کے نئے دفتر کی برکت کیلئے خصوصی دئعا کروائی گئی،NZمارکیٹنگ کے چیف ایگز یکٹو ملک نصیر احمد نے ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز کی بڑی تعداد میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میرے والدین کی دعائیں، ا للہ کی خاص کرم نوازی و فضل کا نتیجہ ہے،NZمارکیٹنگ کے نئے دفتر کا آغاز ہو رہا ہے، ڈی ایچ اے لاہور کے بعد ڈی ایچ اے ملتان رہا ئش اور انوسٹمنٹ کیلئے بہترین ہے، ملک نصیر نے ڈی ایچ اے ملتان کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا DHAملتان آج کی مٹی کل کا سونا بنے گی، ملک نصیر نے وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا رئیل اسٹیٹ سیکٹرپٹڑی پر چڑھ گیا ہے،ڈیلرز برا د ر ی مل کر کام کریں رزق حلال میں ہی برکت ہے۔
این زیڈ مارکیٹنگ