راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)بحریہ آرچرڈفیز 4،لاہور میں تعمیر کردہ عالیشان جامع مسجد، ِمسجدِریاض کا افتتاح کر دیاگیاہے۔ مسجدِریاض اب نمازیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے مسجد کا افتتاح کیا اور نماز ِ جمعہ کی امامت کروائی۔کورونا کے خطرے کے پیشِ نظر محدود تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی اور کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاط اور نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلے کا مکمل خیال رکھا گیا۔مسجدِریاض کا نام چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریا ض حسین کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس مسجد کے بروقت آغاز سے بحریہ ٹاؤن لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کو نماز کی ادائیگی میں سہولت پہنچانا مقصودہے۔ دو سال کے قلیل عرصے میں تیار ہونے والی مسجدِریاض 10,500 اسکوئر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسکے گمبد کا سائز 80فٹ جبکہ مزید تین گمنبدکا سائز20 فٹ اور درمیانہگمنبد40 فٹ قطر کا ہے۔مسجد کے دونوں میناروں کی انفرادی اونچائی 20فٹ ہے۔ اس مسجد میں تقریباََ795نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ مرکزی ہال مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ ہے۔ مسجدکے اندرونی حصے میں المیونیم سے خطاطی کی گئی ہے جبکہ جرمن امپورٹڈ فانوس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ مسجد کی تزئین و آرائش کیلئے سفید امپورٹڈ ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔ مسجد کے ساتھ ہی جدید طرز کے وضوخانے اوربیت لخلاء کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے احاطے میں لاتعداد پودے اور درخت لگائے گئے ہیں جو مسجد کو اور بھی پر رونق بنا رہے ہیں۔اس کیساتھ گرینڈ جامع مسجد لاہور 25000 نمازیوں کی گنجائش کیساتھ پاکستان کی بڑی اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے جبکہ دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد بھی تیزی کیساتھ اپنے تکمیل کے مراحل عبور کر رہی ہے۔