کرکٹ میچ سکیورٹی لاہوریوں کیلئے عذاب بن گئی،بدترین ٹریفک جام 


لاہور (کرائم رپورٹر) پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، کرکٹ ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد سے فیروزپور روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، کینال رو ڈ اور گلبرگ سمیت شہر بھر میں ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے در میا ن گزشتہ روزٹی ٹوئنٹی میچ کے باعث اہم شاہراہوں فیروزپور روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور گلبرگ سمیت شہر بھر میں ٹریفک کا شد ید دباؤ بڑھ گیا، جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے ا طر اف اور ٹیم کے رو ٹ پر مجموعی طور پر 550 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے جس میں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن کی سپر ویژن میں 13 ڈی ایس پیز، 51 سینئر وارڈنز اور 535 وارڈنز شامل تھے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کہیں سے کوئی راستہ بند نہیں کیا جائے گا، ٹیم موومنٹ کے دوران روٹ پر کچھ وقت کے لیے ڈائیورشنز لگا کر شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔سی ٹی او سید حماد عابد کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو ہدایات کی گئیں کہ ڈرائیور شنز کے دوران شہریوں کو متبادل راستوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے۔مگر ایسا نہ ہو سکا ڑٹریفک پولیس مکمل طور پر بے بس دکھائی دی اور ٹریفک کا نظام درہم رہا۔دوسری جانب فیروز پور روڈ شہر کی مصروف ترین شا ہر اہ پر جتنا ٹریفک کا دباؤ تھا، اتنی ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزریاں بھی کی گئیں۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے مطابق ناقص ٹریفک پلاننگ اور انجینئرنگ کا یہ قصور ہے۔ شارٹ کٹ کے چکر میں ون وے کی خلاف ورزیاں حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
ٹریفک جام