بیہودہ حرکات اور فقرے کسنے پر پانچ سٹیج فنکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے بیہودہ حرکات اور فقرے کسنے پر پانچ سٹیج فنکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ سٹیج پر بیہودہ ڈانس اور فقرے کسنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ سٹیج اداکاروں پر پابندی لگانے کی کارروائی شروع کر دی۔ ڈی سی لاہور نے فنکاروں پر پابندی لگانے کا مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق سٹیج اداکارہ ایمن ملک، نرالا چن، علی گلریز، سلیم بلا اور نگینہ بھٹی پر پابندی لگائی جائے گی، مذکورہ فنکاروں پر سٹیج پر فحش حرکات کرنے کا الزام ہے۔