راجن پور(آئی این پی)راجن پور میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے والی پولیس پر ملزمان نے کتے چھوڑ دیئے، کتے کے کاٹنے سے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے بیٹ سویترا میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے کتے چھوڑ دیئے۔کتوں کے کاٹنے سے سب انسپکٹر مہر سلمان اور اے ایس آئی عتیق الرحمن زخمی ہو گئے۔پولیس نے کارروائی کر کے تینوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو اسپتال میں طبی امداد دے دی گئی ہے۔
راجن پور کتے