ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد اکرم  نعیم بھروکا نے چارج سنبھال لیا


لاہور(کرائم رپورٹر)  نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد اکرم نعیم بھروکا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاایڈیشنل آئی جی محمد نعیم اکرم بھروکا قبل ازیں کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری تعینات تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے چارج سنبھالتے ہی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران سے ملاقات کی جس میں افسران نے ایڈیشنل آئی جی کو پی ایچ پی کے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔ 
ایڈیشنل آئی جی نے افسران و اہلکاروں کو بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی.