بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی،شہبازشریف

 
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک کے مختلف علاقوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی موجود ہونے کے باوجود عوام کو بجلی کی عدم فراہمی اورلوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا ثبوت ہے اور عوام کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہملک کے مختلف حصوں خاص طورپر دیہاتوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ یہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے نظام میں اضافی بجلی/بہتر ٹرانسمیشن سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔موجودہ حکومت کی نااہلی و بدانتظامی کی عوام کو اس شدیدگرمی میں بھاری قیمت اداکرناپڑرہی ہے۔
شہباز شریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی حماد اظہر نے قائد حزب اختلاف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محنت صرف مہنگے بجلی کے سودے کرنے میں تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نہ کھپت کا سوچا اور نہ ہی ٹرانسمیشن کے فرسودہ نظام پر انویسٹ کیا،تحریک انصاف کی حکومت اب بجلی گھروں سے کئے گئے معاہدے درست کر رہی ہے،حکومت ٹرانسمیشن میں سب سے زیادہ انویسٹ کر رہی ہے۔
حماد اظہر