ٹرین حادثے کی رپورٹ 4ہفتوں   میں وزیر اعظم کو پیش کر ینگے،سواتی 


 لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ ٹرین حادثے کی رپورٹ تین سے چار ہفتوں میں وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دیں گے، اس رپورٹ کے حقائق عوام کے سامنے بھی لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے راولپنڈی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم خان سواتی نے خصوصی سیلون کی بجائے اے سی بزنس کلاس کا ٹکٹ خرید کر عام مسافرو ں کے ساتھ سفر کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعظم خان سواتی نے کہا کہ ادارے کے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی رپورٹ تین سے چار ہفتوں میں وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی جائے گی، اس کے حقائق سے عوام کو بھی آگاہ کریں گے۔
 اعظم سواتی