ربیع اول، ماڈل بازاروں میں ہفتہ شان مصطفی ؐ ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ 

 
          لاہور(خبرنگار) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازار حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھر پور انداز میں منا رہے ہے۔ مذہبی عقیدت و احترام سے تقریبات کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری  رہے گا۔ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاوّل تک حسن قرات و نعت، تقریری مقابلہ جات، محفل میلاد مصطفی ؐجیسی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ بازاروں کو رنگ برنگی لائٹوں، برقی قمقوں، اور سجاوٹی آرائشی سامان سے سجایا جایا جا رہا ہے۔ماڈل بازاروں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا پر پورا ہفتہ شان مصطفی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔سبزیوں اور پھلوں پر 10 سے 15 فیصد، ، چکن، ڈرائی فروٹ پر بھی خصوصی رعایت، کراکرای جیولری، کاسمیٹکس، پر 20 سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ خواتین کے ملبوسات، بچوں کے کپڑوں پر 30 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ اشیا پر رعایت پورا ہفتہ جاری رہے گئی۔ سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنی زندگی کو نبی پاک ؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق چلانے کی بھر پور کوشش کریں۔نبی آخر الزماں حضرت محمدؐکی تعریف و توصیف بیان کرنا بہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔

 انسان تو انسان فرشتے بھی نبی کریم پر دودوسلام بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے، جبکہ ہر مسلمان حضرت محمدؐکی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔