کاہنہ(نامہ نگار)انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این)، کیو ایف، این ایس ٹی اینڈ ایس ایم پی کیمپس میں گذشتہ روز ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد رمضان المبارک کی فنڈ ریزنگ کیمپین کی رونمائی میں ڈونرز، کاروباری شخصیات، میڈیا اور حکومتی اہلکاروں سمیت آئی ایچ ایچ این کے سینئر حکام اور عملے کے افراد نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالباری خاں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان بھر کے لوگوں کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی کے ذریعے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔آئی ایچ ایچ این کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر، کمیونیکیشن اینڈ ریسورس ڈو یلپمنٹ سید مشہود رضوی نے ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ آئی ایچ ایچ این کے چھ بین الاقوامی پارٹنرز ہیں جو انڈس کے لیے فنڈز جمع کرتے ہیں۔انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم اور تربیت یافتہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیشہ ورانہ افراد کا ایک پول بنانے میں مدد ملے گی،طب کے میدان میں انڈس ہسپتال غریب و متوسط طبقات کیلئے اامید کی ایک کرن بن کر نمودار ہوا۔ ااب تک ساڑھے دس ہزار بچوں کا کینسر کے لیے علاج کیا گیا؛ پندرہ ہزار مصنوعی اعضاء فراہم کیے گئے۔ انڈس کے قیام سے اب تک آٹھ لاکھ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ چودہ ملین مریضوں نے او پی ڈی سے فائدہ اٹھایا اور اب تک سولہ ملین تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ انڈس کو زکوٰۃ دے کر عطیہ کنندگان رب تعالیٰ کی بے پایاں نعمتوں اور رحمتوں کے مستحق ہوسکتے ہیں۔