عمران خان آج اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

اوکاڑہ ( بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے قائد عمران خان آج دن دو بجے میونسپل اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ میں عوامی جلسہ(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

عوام سے خطاب کریں گے تحریک انصاف نے جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں میونسپل اسٹیڈیم میں 20فٹ لمبا اور80فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں20ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جلسہ کے موقع پر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ صحافیوں کی کوریج کے لیے بھی اسپیشل جگہ مختص کرتے ہوئے پریس گیلری بھی بنا دی گئی ہے تحریک انصاف کے متعدد مرکزی اور صوبائی عہدیدار وں نے جلسہ گاہ کا معائینہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا دریں اثنا ء ڈی پی او کاڑہ حسن اسد علوی نے بھی اسٹیڈیم میں جلسہ گاہ کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔