رینجرز سندھ کی کارروائی  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی (آئی این پی)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چوک پوسٹ پر بڑی کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔نان کسٹم پیڈ اشیاء کی تفصیل درج ذیل اور مالیت تقریبا کروڑ روپے ہے۔چھالیہ 48 عدد بیگز،گٹکا 45 عدد بیگز اور 4 عدد کارٹن،سگریٹ 78 عدد کارٹن،ٹائرز 400  عدد،کپڑا 2 عدد بنڈلز،اسپیڈ موٹرسائیکل 84 عدد کیبن برآمد شدہ وساما ن مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 رینجرز سندھ