طالبان کیساتھ رابطہ مضبوط ہوگاتو  ٹی ٹی پی کی مجال نہیں کارروائی کرسکے


جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگرچہ ہمارے ہاں جو دہشت گرد دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں ان کے پیچھے بھارت اور پاکستان دشمن قوتوں کا ہی ہاتھ ہوتا ہے اور ایسے دہشت گردوں کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے کیلئے اشرف غنی کی حکومت ہی سہارا دیتی تھی مگر پاکستان کے ساتھ طالبان کا ایک تعلق ہے اگر ان سے مضبوط رابطہ رکھا جائے گا تو ٹی ٹی پی کی مجال نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کوئی دہشت گردانہ کاروائیاں کر سکیں،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
فرید پراچہ