حکومت رجوعہ میں ذخائر دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ ”ہاتھ“ کر گئی

حکومت رجوعہ میں ذخائر دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ ”ہاتھ“ کر گئی
حکومت رجوعہ میں ذخائر دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ ”ہاتھ“ کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں لوہے اور تانبے کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کا معائنہ کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف وفاقی وزراءکے ہمراہ رجوعہ میں موجود ہیں تاہم جس ادارے نے یہ ذخائر دریافت کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیا اسے کمپنی کے حکام کو افتتاحی تقریب میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جیالوجیکل سروے پاکستان نے 1979ءمیں ان ذخائر کو دریافت کیلئے کام شروع کیا اور کئی سالوں کی محنت کے بعد اس میں کامیابی حاصل کی۔
آج وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ان ذخائر سے پروڈکشن کے عمل کا افتتاح کرنے کیلئے تو وہاں پہنچ گئے ہیں تاہم پاکستان جیالوجیکل سروے کے کسی بھی نمائندے یا افسر کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی آمد سے قبل پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں اور انجینئرز کو بھی وہاں سے دور بھیج دیا گیا ہے اور اب کوئی بھی شخص جو ان ذخائر پر کام کرتا ہے وہاں موجود نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے باعث میڈیا نمائندگان کو بھی وزیراعظم نواز شریف کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے جبکہ چنیوٹ کے مقامی افراد بھی اپنے مسائل سنانے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں بھی وہاں سے کوسوں دور بھیج دیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان جیالوجیکل سروے دن رات محنت کر رہا ہے اور اب تک 32 مختلف مقامات پر ذخائر کا تعین کر چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان جیالوجیکل سروے کے کام کو نہ سراہنا اور انہیں اس تقریب میں مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -