وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم، سعودی عرب دوسرےنمبر پر

وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم، سعودی عرب دوسرےنمبر پر
وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم، سعودی عرب دوسرےنمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک)حا ل ہی میں ایک برطانوی کمپنی نے اپنے سر وے میں انکشاف کیا ہے کہ ونیزویلا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تیل کی قیمت دنیا بھرمیں سب سے کم ہے ۔
نجی کمپنی سٹیولے ہیڈکی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک میں تیل کی قیمت پانی اور سوڈے کی بوتلوں سے بھی کم ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وینزویلا میں ایک گیلن (تقریباً پونے چار لیٹر)پٹرول کی قیمت0.18ڈالر(18روپے پاکستانی)ہے یعنی ساڑھے چار وپے فی لیٹر ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے جہاں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 0.48ڈالر(48روپے پاکستانی)یا 12 روپے فی لیٹرہے ۔تیسرے نمبر پر بحرین ہے ،جہاں تیل کی قیمت 0.8ڈالر(80روپے پاکستانی) یا 20 روپے فی لیٹر،کویت میں 0.84ڈالر(84روپے پاکستانی) یا 21 روپے فی لیٹر،قطر میں 0.91(91روپے پاکستانی)یا 23 روپے فی لیٹراو رعمان میں 1.22(122روپے پاکستانی )یا30 روپے فی لیٹرہے جبکہ ناروے میں تیل کی قیمت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے یعنی9.88ڈالر کی گیلن(988روپے پاکستانی)ہے یعنی 222 روپے فی  لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت کیا جاتا ہے۔

مزید :

بزنس -