بین الاقوامی پابندیوں اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے روس کو اربوں ڈالر کا نقصان
واشنگٹن (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں اور تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث روس کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں تقریباً 23 فیصد کمی آچکی ہے۔ روس کے وزیر خزانہ انتون سلونیف کا کہنا ہے کہ مغرب کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں اور تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث روس کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔ گزشتہ روز ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث روس کو ہر سال 40 ارب ڈالر نقصان ہوگا۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دیدی
یوکرین کے معاملے پر روس کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا اور مغربی ملکوں نے روس کے خلاف کئی مرحلوں پر مشتمل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ روس مشرقی یوکرین میں جاری جنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔